ویکسین لگوانے سے متعلق پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ پاکستان میں 5.5 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، ویکسین لگوانے سے متعلق پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے ۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود اس وقت ملک کی شرح نمو 3.94 فیصد ہے، تقریباً 1100 ارب روپے اربن اکانومی سے رورل اکانومی میں منتقل ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں چار بمپر فصلیں ہوئیں، کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹریکٹرز خریدے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق پاکستان کا ردعمل دنیا میں سب سے بہتر رہا، جنرل اسمبلی کے صدر نے وبا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا،ملک میں 5.5 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، ویکسین لگوانے سے متعلق پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے،ہم ویکسینیشن کے اہداف جلد حاصل کرلیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet