کیٹگری سی ممالک سے کچھ افراد کےجعلی دستاویزات پر پاکستان آنے کی کوشش کا انکشاف

سول ایوی ایشن اتھارٹی

کیٹگری سی ممالک سےکچھ افراد کےجعلی دستاویزات پر پاکستان آنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے تمام ائیرلائنز کو انتباہی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کو پاکستان لانے کے لیے استثنیٰ کی اصل دستاویزات پر فلائٹ میں سوار کیا جائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کچھ مسافروں نے جعلی استثنیٰ دستاویزات کے ذریعے پاکستان آنے کی کوشش کی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ والی دستاویزات پر سفر کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet