قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ کی توسیع کی قرار داد پیش

علی محمد خان

قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ کی توسیع کی قرار داد پیش کردی۔

کورم پورا نہ ہونے کے باجود قرار داد پیش کرنے پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا، ایوان میں مسلم لیگ ن کے رکن کھیل داس کوہستانی اور دیگر نے احتجاج کیا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نےکہا کہ اسپیکر صاحب آپ نے6 بار ایسا کیا ہے، تاریخ میں کبھی کسی اسپیکر نے ایسا کام نہیں کیا۔

اجلاس میں دو مرتبہ کورم کی نشاندہی کی گئی اور کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet