محکمہِ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات کی منسوخی کا اعلان کر دیا

سکول

محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کر دیں۔

بلوچستان کے اسکولوں میں مختصر اور طویل دورانیہ کی تعطیلات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے سردعلاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی 21 سے31 اگست کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں اسکولوں کی طویل تعطیلات میں بھی 15 یوم کی کمی کی گئی ہے۔ گرم علاقوں میں سالانہ تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے اپنے حساب سے کریں گے جس کے بعد بلوچستان نے موسم گرما کا اعلان کیا لیکن اب یوٹرن سامنے آیا ہے۔

سرد علاقوں میں گرمی کی کوئی چھٹی نہیں ہوگی جبکہ گرم علاقوں میں بھی تعطیلات کم کردی گئیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet