پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے اچھی خبر آ گئی

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ کاروبار ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری حجم گذشتہ روز کے مقابلہ 42 فیصد زائد رہا۔

گذشتہ روز ایک ارب 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار 28 ارب روپے میں ہوا تھا، آج مجموعی کاروباری حجم میں 60 فیصد حصہ ٹیکنالوجی اور کمیونیکشن شعبےکا رہا، بینکنگ کمپنیز کے17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

آج کاروبارکی مالیت 42 ارب 83 کروڑ روپے رہی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 30 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 66 ارب روپے رہی، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 47 ہزار 206 رہی جوکاروبار کے اختتام پر 21 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 790 پر بند ہوا ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet