پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے 25 افراد کو تاحال ویزے نہ ملنے کی تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے 25 افراد کو تاحال ویزے نہ ملنے کی تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے 25 افراد کو تاحال ویزے نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 25 لوگو ں کو ویزا نہیں مل سکا، فاسٹ بولر محمد حسنین اور عمران خان کو بھی ویزا نہیں مل سکا ہے جب کہ پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے افسر عماد حمید بھی ویزے کے منتظر ہیں۔

پی سی بی کے مطابق جن 25 لوگوں کو ویزے نہیں ملے ان کا معاملہ حل کیا جارہا ہے، تمام افراد فی الحال بائیو سکیور ببل میں ہی رہیں گے، ویزوں کے اجرا کے بعد تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظبی پہنچایا جائےگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet