پاکستان سپر لیگ 6 کا ایک اور کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

پاکستان سپر لیگ 6 کا ایک اور کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا ایک اور کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔پی ایس ایل سیزن 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کی وجہ سے اب وہ ابوظہبی کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

متاثرہ کھلاڑی کو کراچی کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

ادھر پاکستان سپر لیگ 6 کو اس وقت شدید دھچکا لگا ہے جب اس فارمیٹ کے پاکستان میں مقبول ترین کھلاڑی شاہد خان آفریدی کمر کی تکلیف کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ بھی جنوبی افریقی کرکٹر یانیمن ملان کی خدمات سے محروم رہے گی تاہم ٹورنامنٹ سے ان کے دستبردار ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 92 اموات ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 400 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet