قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر دل شکستہ پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا ‘میں نے پی ایس ایل کیلئے بہت محنت کی، میں ایونٹ کیلئے بہت پرجوش تھا’۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں، پتا نہیں یہ میسج کیوں نہیں دیکھ پایا، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں’۔
امیں نے بہت محنت کی اور پPSL کے لئے پرجوش تھا- میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا pic.twitter.com/SfqGBsvmUf
— Naseem Shah (@iNaseemShah) May 24, 2021
نسیم شاہ نے آخر میں کہا کہ ‘اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا’۔
خیال رہے نسیم شاہ کی والدہ نومبر 20