سابق کپتان انضمام الحق زلمی فیملی کاحصہ بن گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے انضمام الحق کو پشاور زلمی کے مینٹور اور بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں زلمی فینز کو یہ خوشخبری سنائی۔
THE LEGEND
INZIMAM UL HAQ JOINS THE #YELLOWSTORMWELCOME TO ZALMI FAMILY
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 22, 2021
انہوں نے تحریر کیا کہ لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔