حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ نہ کوئی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے نہ کسی وزیر کو نکالا جارہا ہے، ترین گروپ بجٹ میں ہر صورت حکومت کو ووٹ دے گا۔

وزیر داخلہ نے شریف برادران کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ نواز شریف بزدل آدمی ہيں، مجھے تو تختہ دار پر لٹکا دیں لیکن میں ملک نہيں چھوڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اس حال میں پہنچانے میں مریم نواز کا کردار ہے ، شيخ رشید نے حدیبیہ پیپر مل کیس بھی دو سے تین ہفتے میں کھولنے کا اشارہ دے دیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet