کورونا پابندیوں میں نرمی، پاکستان میڈيکل ایسوسی ایشن کا این سی اوسی کے فیصلے پر اظہار تشویش

 پاکستان میڈيکل ایسوسی ایشن

پاکستان میڈيکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں بستر کم پڑرہے ہیں۔

پی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے کیسز مزید بڑھ سکتے ہیں، کراچی میں صورتحال خراب ہورہی ہے ، حکومت سندھ حالات کا جائزہ لے کرہی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرے۔

پاکستان میڈیکل ایسویس ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کو جگہ نہیں مل رہی، پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے جس سے ملک میں کورونا کیسز مزید بڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ عید الطفر کے بعد کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے ،کورونا کی تیسری لہر سے پہلے بھی پی ایم اے نےپابندیاں نرم نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی ، سندھ خاص طورپر کراچی میں کورونا کی صورتحال خراب ہورہی ہے ۔

پی ایم اے نے خبردار کیا کہ حکومت سندھ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیکرپابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرے ، پی ایم اے ہمیشہ صوبوں اور تمام فریقین کی مشاورت سے یکساں پالیسی لاگو کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet