3 قومی بالرز نے اپنے کیریئرکی بہترین پوزیشن حاصل کرلی

 شاہین شاہ آفریدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نےٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق 3 قومی باؤلرز نے اپنے کیریئرکی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

فاسٹ باؤلرحسن علی 20ویں نمبرسے 14ویں پرآگئے ہیں۔ انہوں نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف کل114رنز دے کر10کھلاڑیوں وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں89اسکورز سے کر حسن علی نے9کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

حسن علی نے زمبابوے کیخلاف دوسرے میچ میں27رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کیخلاف قومی ٹیم کا دوسرا ٹیسٹ میچ شاہینوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں کافی معاون ثابت ہوا۔

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی چھائے رہے جنہوں نے25رنز دے کر5کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دوسری اننگز نے شاہین آفریدی نے52رنز دے کرپانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسپینرنعمان علی نے بھی دوسری اننگز میں86رنز دے کر5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی 31 سے 22 ویں اور سابق کپتان اظہرعلی بھی4 پوزیشن ترقی کے بعد16ویں نمبرپرآگئے ہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلےبازعابدعلی ڈبل سنچری کی بدولت 40ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی اسپنرنعمان علی54 سے46ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet