عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری، پاکستان بڑے ٹارگٹ کی طرف گامزن

عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری، پاکستان بڑے ٹارگٹ کی طرف گامزن

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 460 رنز اسکور کر لیے ہیں جب کہ اس کی تین وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

عابد علی ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے 5ویں کھلاڑی ہیں۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ و سابق کرکٹر یونس خان نے ہرارے میں 2013 میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

خیال رہے کہ ہرارے کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet