پی سی بی کے سابق میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم برطرفی پر پھٹ پڑے

پی سی بی کے سابق میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم   برطرفی پر پھٹ پڑے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم اپنی برطرفی پر پھٹ پڑے۔ایک بیان میں سہیل سلیم نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں بدانتظامی کا الزام لگا کر مجھے قربانی کا بکرا بنا کر استعفیٰ لیا گیا۔

ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ میں نے 365 دن اپنی راتیں کالی کرکے پی سی بی کے لیے کام کیا اور مجھے اس کا یہ صلہ دیا گیا، مجھے نکال کر کچھ لوگوں کو بچایا گیا، اب بھی میرے پاس کچھ کہانیاں ہیں مگر ملکی مفاد میں وہ بتانا نہیں چاہتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پی سی بی کی جانب سے پی سی بی کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet