انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔نیوزی لینڈ او ڈی آئی فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے گزشتہ تین سالوں میں30 میں سے20 ون ڈے میچز میں فتح حاصل کی۔ اس دوران نیوزی لینڈ نے بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی سیریز…
انگلینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست انگلینڈ کی تنزلی کی اہم وجہ بنی۔
آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے اور بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔
قومی ٹیم کی او ڈی آئی فارمیٹ میں چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بنگلادیش ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہیں۔ نویں نمبر پر سری لنکا اور دسویں پر افغانستان ہے۔
خیال رہے کہ ہر سال مئی کے آغاز پر کرکٹ میں رینکنگ کا نیا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے اور گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔
حالیہ رینکنگ میں2018-19 اور2019-20 میں کھیلے گئے میچز کے50فیصد پوائنٹس شمار کیے گئے ہیں جبکہ بقیہ نمبر مئی2020 کے بعد کھیلے گئے میچز کے ہیں۔ یکم مئی2018 سے قبل کھیلے گئے میچز کے پوائنٹس حالیہ رینکنگ میں شمار نہیں کیے گئے۔