ٹوکیو اولمپکس میں شامل ایتھلیٹس کیلیےکوویڈ پروٹوکولز مزید سخت ہوگئے

ٹوکیو اولمپکس

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو اولمپکس کے لیےکوویڈ پروٹوکولز قوانین مزید سخت کردیے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہرشخص کو جاپان روانگی سے قبل 2 بارکورونا ٹیسٹ کراناہوں گے،جاپان میں گیمز کے دوران ایتھلیٹس اور ایتھلیٹس کےقریب افرادکا روزانہ کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ گیمز سے وابستہ دیگر افراد کی جاپان آمد کے ابتدائی 3 روز تک ، پھر ہر 3 روزبعدٹیسٹ ہوں گے۔

ٹوکیواولمپکس میں شریک افراد کے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کوویڈ پروٹوکولزکے تحت ٹوکیو اولمپکس میں شریک افراد کو مخصوص جگہوں پر ہی کھانےکی اجازت ہوگی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet