آئی سی سی کی جانب سے جنوبی افریقی بورڈ پر معطلی کے بادل منڈلانے لگے

 جنوبی افریقی بورڈ پر معطلی کے بادل منڈلانے لگے ہیں

 بورڈ میں حکومت کی مداخلت کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جنوبی افریقی بورڈ پر معطلی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

 جنوبی افریقہ میں کرکٹ کو ایک نئے تنازع کا سامنا ہے، بورڈ میں حکومت کی مداخلت کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جنوبی افریقی بورڈ پر معطلی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

روکنے کے ساتھ تنظیمی حیثیت میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقہ کی مینز اور ویمنز ٹیموں پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوسکتے ہیں۔

دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں چھٹے جب کہ ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔

حال ہی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایسی اطلاعات بھی آئی تھیں کہ جنوبی افریقی ٹیم کے سینئر کھلاڑی سیریز چھوڑ کر بھارت میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتانوں ڈین ایلگر، ٹیمبا باووما، ڈین ڈین کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کونسل کے اس اقدام سے جنوبی افریقہ نمائندگی کے حق سے محروم ہو سکتا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جنوبی افریقہ کو معطل کر سکتا ہے۔

ان کے بقول اس فیصلے کے نتائج دوروں، براڈکاسٹنگ کے حقوق اور اسپانسر شپ کے معاہدوں پر بھی ہوں گے۔ کپتانوں کا کہنا تھا کہ بالآخر اس کھیل کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور کرکٹ تعصب کا شکار ہو گی۔

خیال رہے کہ ایک نئے معاہدے میں ناکامی کے بعد وزیرِ کھیل ناتھی میتھوا نے کرکٹ بورڈ میں مداخلت کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet