تھرڈ ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکساتان بمقابلہ زمبابوے

تھرڈ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، اچھا اسکور کریں گے، زیادہ سے زیادہ اسکور کر کے سیریز جیتیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کر کے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں ٹیم مشکلات میں ہے اس لیے سرفراز احمد کو لائے ہیں۔

خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet