زمبابوے میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے: مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوا، کسی بھی بڑی ٹیم کو اسی کی سرزمین پر ہرانے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، زمبابوے جیسی ٹیموں کیخلاف پرفارمنس کا زیادہ دباﺅ ہوتا ہے، لوگوں کی توقعات زیادہ ہوتی ہیں۔

زمبابوے کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں، میزبان ٹیم اپنی کنڈیشنز سے آگاہ اور موقع کی تلاش میں ہوگی، ذرا سی غلطی ہمارے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے، کنڈیشنز جنوبی افریقہ سے مختلف اور پاکستان سے ملتی جلتی ہوں گی مگر باﺅنس ہوم پچز سے تھوڑا زیادہ ہوسکتا ہے۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ پرفارمرز کیلیے عمدہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھنے جب کہ نئے لڑکوں کیلیے کچھ کر دکھانے کا موقع ہے، میچ جیتنا سب سے اہم ہے، ہارجائیں تو لوگ باتیں کرتے ہیں، ایک دم ساری تبدیلیاں نہیں کرسکتے، روٹیشن پالیسی بنائیں گے، نئے لڑکوں کو مواقع دیں گے مگرمتوازن کمبی نیشن بھی بنانا بھی اہم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ لوگوں کو شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کی فکر نہیں کرنا چاہیے، ہماری نظر ہے جہاں ضرورت ہوِئی آرام دیں گے، ٹیم میں کئی نئے چہرے شامل ہیں، ان کو مواقع دے کر مستقبل کیلیے تیار کیا جاسکتا ہے مگر یہی پلیئرز پول نہیں، پی ایس ایل پرفارمرز میں سے بھی کسی کی ضرورت ہوئی تو دیکھیں گے، ایک یا دو تو ضرور آئیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet