نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی روزے رکھنے لگے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی روزے رکھنے لگے

ممبئی: (ویب ڈیسک) آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی افغان کرکٹرز راشد خان، مجیب الرحمن، خلیل احمد اور محمد نبی کے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں۔

چنائی اور ممبئی میں جاری آئی پی ایل میچز کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے روزہ رکھنے کی سرگرمی سوشل میڈیا پر بھی زیربحث رہی۔

راشد خان، کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر کی ایک مختصر ویڈیو میں تینوں روزے سے متعلق گفتگو کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ان کے روزے سے متعلق تجربے کا پوچھا جاتا ہے، جس کے جواب میں وہ بتاتے ہیں کہ ’انہیں بھوک اور پیاس محسوس ہو رہی ہے۔
یہی سوال نیوزی لینڈ کے کپتان اور آئی پی ایل میں انجری کے باعث ابھی تک پہلا میچ نہ کھیل سکنے والے کین ولیمسن سے ہوتا ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کھیلنے والے کین ولیمسن، راشد خان، مجیب الرحمن، محمد نبی، خلیل احمد اور کپتان ڈیوڈ وارنر کے روزہ رکھنے سے متعلق اطلاعات ایک ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر آئیں جب دنیا بھر میں مسلمان روزے رکھ رہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet