پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کر گئے

پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کر گئے

پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کر گئے۔‏سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر کا کہنا ہے کہ‏ غلام فرید کچھ عرصے سے شوگر کے عارضے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے، باسکٹ بال کے لیے غلام فرید کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

‏خالد بشیر نے بتایا کہ غلام فرید نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

 
Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet