سیم شاہ کے کم بیک کا مجھے بھی انتظار ہے، وقار یونس

سیم شاہ کے کم بیک کا مجھے بھی انتظار ہے، وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پوری دنیا بابر اعظم کے کن گا رہی ہے۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور میرا رول الگ الگ ہے، نسیم شاہ کے کم بیک کا مجھے بھی انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف میچ ونر باؤلر ہے، سارے باؤلرز اچھی باؤلنگ کررہے ہیں، حارث رؤف میں مجھے کوئی بھی خامی نظر نہیں آئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باؤلرز کو اسکور پڑتا ہے، محمد حفیظ کی باؤلنگ سے ہمارا لائن اپ مضبوط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اپنی انجری سے ریکور ہورہے ہیں، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی زیر نگرانی ان کی ٹریننگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی تین ایک سے جیت لی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet