قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انہیں ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے عظیم بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔
بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمدیوسف ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے روشن ستارے رہیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ عظیم بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے لیکن اگلا ہدف درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کوشش کروں گا کہ محنت اور یکسوئی کا مظاہرہ کروں، ٹی ٹوئنٹی کا بھی نمبر ون بیٹسمین بن چکا ہوں، اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بلے باز بننا ہے۔
کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی صلاحیتیوں کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہے، ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننے کے لیے محنت جاری رکھوں گا۔