قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بابراعظم نے نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 76 کی اوسط سے 228 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔
سیریز شروع ہونے سے قبل بابراعظم آئی سی سی کی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود تھے۔
بابراعظم اب تک 80 ون ڈے میچز میں 56.83 کی اوسط سے 3808 رنز بنا چکے ہیں جس میں 13 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر ہر موجود ہیں۔