دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

جنوبی افریقا اور پاکستان کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹٰی میچ

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کے ہیرو پہلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور شرجیل خان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی۔

قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپنر فخر زمان کی جگہ شرجیل خان کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان کی ٹانگ پر چھوٹی سے پھنسی نکل آئی ہے جس پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا جب کہ فاسٹ بولر حارث روف کو بھی ریسٹ کرایا گیا ہے ان کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے سینئرز کی عدم موجودگی کے باوجود مشکل سے میچ ایک گیند قبل اپنے نام کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet