پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ آج جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیل کر 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔
پروفیسر کے نام سے مشہور پاکستانی بلے باز آج کا میچ کھیل کر ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیں گے اور وہ یہ کہ محمد حفیظ کو شعیب ملک کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 13 رنز درکار ہیں۔
اس سے قبل شعیب ملک کے پاس پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 116 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا سب اعزاز ہے۔ وہ 116 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں۔
تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کل اپنا 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے۔ 40 سالہ محمد حفیظ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ وہ اپنے تاریخی میچ کو شاندار پرفارمنس سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ون ڈے کرکٹ بھی کھیلیں، ان کیلئے ہر میچ سبق آموز ہوتا ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ملک سے باہر پرفارم کرنے اور کامیابی سے اعتماد ملتا ہے، امید ہے ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی۔