پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے جوہانسبرگ میں ہو رہا ہے۔ چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔
پروٹیز کے دیس میں ایک روزہ سیریز جیت کر پاکستان اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان کے ساتھ جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو اوپن کرائے جانے کا امکان ہے۔
مڈل آرڈر پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی اور محمد حفیظ موجود ہوں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ باووما کی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیز کی قیادت کریں گے۔
اب تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 9 میں جنوبی افریقہ جبکہ 8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔