جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما زخمی ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی20سیریز سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف ٹی20سیریز کا پہلا میچ کل کھیلے گی۔ ٹیمبا باووما کی جگہ ہینرک کلاسان میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیمبا کو ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دستبردار ہونا پڑا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے بیٹسمین روسی وان ڈرڈسن ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، ڈسن تیسرے ون ڈے سے قبل سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔
میزبان ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر، نوکیا، ڈی کاک، رباڈا اور نگیڈی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے پہلے ہی بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20سیریز کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور تیسرا 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کو پاکستان نے تین ون ڈے میچوں1-2 سے شکست دی ہے۔