پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم کریں گے۔
دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ جس میں کپتان قاسم اکرم ، عباس علی، عبد الفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، عالیان محمود، احمد خان، علی اسفند، فہد منیر، فیصل اکرم، وکٹ کیپر حسیب اللہ، معاذ صداقت، محمد عرفان نیازی، محمد شہزاد، منیب واصف، وکٹ کیپر رضا المصطفٰی، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔
فاسٹ باؤلر عاصم علی، اسپنر ارحم نواب، بیٹسمین رضوان محمود حتمی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تاہم یہ تینوں کرکٹرز اسکواڈ کی 17 اپریل کو بنگلہ دیش روانگی سے قبل تک تربیتی کیمپ کا حصہ رہیں گے۔