قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا بورڈ کی طرف سےکھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنےکی اجازت دینے پر اعتراض اٹھایا۔
Surprising to see @OfficialCSA allowing players to travel for IPL in the middle of a series. It is sad to see T20 leagues influencing international cricket. Some rethinking needs to be done!! https://t.co/5McUzFuo8R
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 7, 2021
شاہد آفریدی نے کہا کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنےکے اجازت دینا حیران کن ہے، یہ افسوسناک امرہے کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز انٹرنیشنل کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔