جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آ گیا۔
پاکستان نے سپر لیگ میں 6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
انگلینڈ کے بھی 40 پوائنٹس ہیں مگر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
ICC Men’s Cricket World Cup Super League Standings and Fixtures #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/ZeJELNOlqU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 7, 2021
آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کے بھی 40 پوائنٹس ہیں، مگر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان سے پیچھے ہے۔
ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہو گی۔