پاکستان کے 321 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے

پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی سنچری اور بابراعطم کی 94 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان کی اوپننگ جوڑی میدان میں اتری، دونوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام الحق 57 رنز بنانے کے بعد کیشیو مہاراج کی شکار بنے۔

فخرزمان نے اپنی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بابراعظم کے ساتھ بھی اہم شراکت قائم کی اور کیریئر کی ایک اور سنچری بناڈالی جس میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ بابراعظم نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے۔ محمد رضوان، 2، سرفراز احمد 13، فہیم اشرف ایک، محمد نواز 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم حسن علی نے 49ویں اوور میں اسپنر جے جے سمٹس کو 4 چھکے رسید کیے وہ 11 گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3، ایڈن مارکرم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet