تیسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

تیسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تیسرے ون ڈے کےلیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد کی 15 ماہ بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں محمد نواز، حسن علی اور عثمان قادر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ آصف علی، شاداب خان، دانش عزیز اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابہ آج ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ٹیم ڈی کوک، ربادا، نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی آج نہیں کھیلیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے جیتا تھا۔

ون ڈے سیریز کا آج فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet