پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر اپنے ’پسندیدہ دشمن‘ کے لیے دعاگو ہیں
۔شعیب اختر نے لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے لیے دعا کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں شعیب اختر نے کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ دشمن قرار دیا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
شعیب اختر نے کرکٹ کے دنوں کی اپنی اور ٹنڈولکر کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔ تصویر پاک بھارت میچ کی ہے جس میں سچن ٹنڈولکر بیٹنگ کررہے تھے جبکہ شعیب اختر بالنگ۔
View this post on Instagram
شعیب اختر نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ان کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ میں میری سب سے پسندیدہ دشمنی تھی۔‘ اُنہوں نے سچن ٹنڈولکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڈی! جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔‘
خیال رہے کہ لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔