غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں: کامران اکمل

قومی کرکٹر کامران اکمل

قومی کرکٹر کامران اکمل نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

کامران اکمل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اگر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پلان بی ’ڈنڈا‘ بھی چلایا جا سکتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet