انٹرنیشنل جوجیٹسو فیڈریشن (جے جے آئی ایف) کے زیر اہتمام ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ میں پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر کے اپنے کامیابی کے سفر کو جاری رکھا۔
جو جوجیٹسو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ایونٹ بہت زیادہ مقبول ہوا تھا، ٹیم سسٹم مقابلہ کے تحت دنیا کے 31 ممالک سے مختلف ممالک سے اس ٹورنامنٹ میں 373 ٹیموں نے حصہ لیا۔
پاکستانی ینگ اتھلیٹس اسرا وسیم اور کائنات عارف نے 27 مارچ کو ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ کے جونیئر کیٹگری میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کو فخر بخشا۔ اس پرفارمنس کی خاص بات یہ کی کہ میڈل جیتنے والی اسرا وسیم اور کائنات عارف پہلی بار ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ 2021 میں جونیئر کیٹیگری ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔
پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے عہدیدار طارق علی کے مطابق جو اس ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ میں ریفری کی حیثیت سے بھی موجود تھے ای ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بہت زیادہ پزیرائی کی گئی ہے۔
فیڈریشن کے حکام کو امید ہے کہ اسرا اور کائنات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود دیگر باصلاحیت جوجیٹسو اتھلیٹس بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں بین الاقوامی سطح پر مذید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔