قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کی خوشگوار یادیں ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے رکن معین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے کہ ہم بھی 1992 ورلڈ کپ کا حصہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ کے کپتان اور موجود وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ خوشگوار یادیں ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔
معین خان نے کہا کہ یہ مرحلہ تمام نوجوانوں کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ میں پوری قوم کو اپنے اور اپنی ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹوءٹر پر لکھا کہ 1992 ورلڈ کپ کا دن میری کرکٹ کی زندگی کا یادگار دن تھا۔
Best day of my cricketing career by miles #WorldCup1992 pic.twitter.com/gSaHh4WYGW
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 25, 2021