قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی کورونا رپورٹ آ گئی۔قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جس کی رپورٹ منفی آ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی اسکواڈ کے 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔
پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گی۔
جنوبی افریقہ روانگی سے قبل کرکٹ اسکواڈ کی چوتھی کورونا ٹیسٹنگ گزشتہ روز ہوئی تھی۔ اس سے قبل تین مرتبہ قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہو گی جہاں قومی ٹیم 4 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی
اس سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنر میں پرفارم کرنا کبھی آسان نہیں رہا، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اچھی تیاری جاری ہے، پروٹیز کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔