فاسٹ باؤلر حسن علی نے قومی ٹیم کے بائیوسکیور ببل ہوٹل میں رپورٹ کردی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق دائیں ہاتھ کے پیسر ہوٹل میں بائیو سکیور ببل جوائن کرنے کے بعد آئسولیشن میں رہیں گے، حسن علی کا پی سی بی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کل بدھ کودو مختلف لیب کا عملہ کوویڈ ٹیسٹ سمپل جمع کرئے گا۔ ان دونوں ٹیسٹس کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں حسن علی کی جنوبی افریقہ روانگی یقینی ہوجائے گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کل بدھ کو آخری پریکٹس میچ کھیلے گی، جس کے اختتام پر ہوٹل پہنچنے پر چوتھی اورآخری کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، نیگیٹورپورٹس والے چھبیس مارچ کو خصوصی طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ روانہ ہوں گے۔