سابق کپتان اظہر علی کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں

سابق کپتان اظہر علی کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں، اس بات کی اطلاع اظہرعلی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مداحوں کو دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے اپنے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ آج دوپہر میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ جلد ہی نماز جنازہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز جنازہ میں میں شرکت کرنے والوں سے خصوصی درخواست ہے کہ برائے مہربانی جنازہ و تدفین میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet