کرونا کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی دوسری کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔ دورہ جنوبی افریقا کے لئے اعلان کردہ اسکوا ڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ گذشتہ روز کی گئی تھی، جہاں قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولرحسن علی سمیت تمام کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔
فاسٹ بولر حسن علی کا تیسرا ٹیسٹ کل کیا جائے گا، تیسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر وہ کیمپ کو جوائن کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی قومی اسکواڈ کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس میں ایک کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آئی تھی، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑی کا نام منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم سوشل میڈیا پر کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹر حسن علی تھے۔
دوسری جانب دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے کیمپ لاہور میں جاری ہے، کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے تین گھنٹےتک ٹریننگ کی۔
قومی کرکٹ ٹیم چھبیس مارچ کو جنوبی افریقہ کیلئےروانہ ہوگی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ دو اپریل کو کھیلا جائے گا۔