شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر، دورہ جنوبی افریقی کے لیے قومی سکواڈ کا کورونا رزلٹ آگیا

شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر، دورہ جنوبی افریقی کے لیے  قومی سکواڈ کا کورونا رزلٹ آگیا

شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لئے اعلان کردہ اسکوا ڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ گذشتہ روز کی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے، رپورٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ آج ٹریننگ شیڈول کے مطابق شروع کرےگا۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل بھی قومی اسکواڈ کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس میں ایک کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آئی تھی، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑی کا نام منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم سوشل میڈیا پر کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹر حسن علی تھے۔

پی سی بی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ جس کھلاڑی کی کرونا رپورٹ مثبت آئی تھی ، اب اس کا دوبارہ ٹیسٹ کل ان کی رہائشگاہ پر لیا جائے گا، ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت ہوگی، جہاں دو روز کی آئسولیشن کے بعد کھلاڑی کا تیسرا کووڈ ٹیسٹ لیا جائےگا۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے۔

پا کستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں آئی پی ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تاہم سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 اپریل تک تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet