دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ شروع ہو گئی۔ اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ آج اپنے اپنے شہروں میں ہو رہی ہے اور پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ بھی ہو گی۔
18 مارچ کو تمام اسکواڈ کو لاہور رپورٹ کرنے پر دوسری ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ قومی وائٹ بال اسکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو لاہور میں ہو گی۔
قومی وائٹ بال اسکواڈ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا اور دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ 26 مارچ کو روانہ ہو گا۔
واضح رہے کہ 12 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا تھا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔