قومی ویمن فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، مقابلے روک دیے گئے

قومی ویمن فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، مقابلے روک دیے گئے

قومی ویمن فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔قومی ویمن فٹبال چیمپیئن شپ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ ترجمان پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کی ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مقابلے روک دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والی کھلاڑی کا تعلق کراچی یونائیٹڈ کلب سے ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کراچی یونائٹیڈ اور اس سے مقابلے والی ٹیموں کو مکمل اسکواڈ کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کراچی یونائیٹیڈ سے میچ کھیلنے والی کراچی ویمن ایف سی اور ایچ ای سی کو بھی اسکواڈ کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح کراچی ڈبلیو ایف سی سے میچ کھیلنے والی سیالکوٹ ایف سی کو بھی ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن ٹیموں کو ٹیسٹنگ کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا، ٹیسٹ کے رزلٹ آنے تک گروپ بی کے میچز معطل رہیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet