کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ،  اسپتال منتقل

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ شہرہ آفاق آف اسپنر اس تاریخی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1986 میں شارجہ میں کھیلے جانے والے آسٹریلیشیا کپ میں بھارت کو شکست دے کر فتح حاصل کی تھی۔

شارجہ کے میچ میں جاوید میاں داد نے اس وقت تاریخی چھکا مارا تھا جب انہیں توصیف احمد نے ایک رن لے کر موقع دیا تھا۔ وہ آخری کھلاڑی کے طور پر کھیلنے آئے تھے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ کراچی میں رہائش پذیر توصیف احمد ایک شادی میں شرکت کے لیے لاہور آئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے 34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کی ہے۔

توصیف احمد نے اپنا ٹیسٹ ڈیبو کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف 27 فروری 1980 کو کیا تھا۔ اُن کا ون ڈے ڈیبو 31 مارچ 1982 کو سری لنکا کے خلاف ہوا تھا۔ انہوں ںے 13 سالوں پر محیط اپنے دور میں 93 وکٹیں حاصل کیں۔

توصیف کی ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ 77 رنز کے عوض 9 وکٹیں تھیں جب کہ ایک اننگز میں اُن کی بہترین بولنگ 45 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھی۔

توصیف احمد اُس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 1986 میں شارجہ میں بھارت کے خلاف جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کی بدولت آسٹریلیشیا کپ جیتا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet