پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ جون میں ہونگے ،پی سی بی

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ جون میں ہونگے ،پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ 20 میچ جون میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا چھٹا ایڈیشن گزشتہ ہفتے کورونا کیسز کی وجہ سے غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں ہوں گے۔

پی ایس ایل کے دوسرا مرحلہ اور فائنل میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے تاہم اب تمام میچز جون میں کراچی میں ہی ہوں گے جس کا فیصلہ بورڈ اور 6 ٹیموں کے نمائندگان نے ورچوئل اجلاس میں کیا۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet