آئی سی سی : ٹی 20 رینکنگ جاری

آئی سی سی : ٹی 20 رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک درجہ تنزلی پر چلے گئے، ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں نہ پہنچ سکا۔

تازہ رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ میلن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ایرون فِنچ 2 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر کے حقدار قرار پائے۔

اس کے علاوہ بھارت کے لوکیش راہول تیسرے، ریسی وینڈر ڈوسن پانچویں، ویرات کوہلی چھٹے، گلین میکسویل ساتویں، مارٹن گپٹل آٹھویں، حضرت اللہ زازئی نویں اور ایون مورگن 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں، تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ سری لنکن اسپنر سینڈکن 9 درجے ترقی کر کے نویں نمبر کے کھلاڑی بن گئے، واضح رہے کہ اس بار ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet