انگلش ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جوئے بن یامین 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جوئے بن یامین نے انگلینڈ کی جانب سے واحد ٹیسٹ میچ 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔
جوئے بن یامین نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس کے علاوہ جوئے بن یامین نے انگلش ٹیم کی جانب سے دو ایک روزہ میچز بھی کھیلے تھے اور وہ واروک شائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیل چکے تھے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی جوئے بن یامین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹ کے اہلخانہ اور دوستوں کے اظہار تعزیت کیا ہے۔
We’re saddened to learn of the death of former England seamer Joey Benjamin, who has died at the age of 60.
Our thoughts are with Joey’s family and friends at this time.
— England and Wales Cricket Board (@ECB_cricket) March 9, 2021
جوئے بن یامین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 378 جب کہ لسٹ اے کرکٹ میں 173 وکٹیں حاصل کیں۔