پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ

 پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بوتڈ (پی سی بی) کئ چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کے دفاتر بند ہونے کے باعث اجلاس کا آن لائن انعقاد کیا گیا۔ ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران لیگ مکمل کرانے کے لیے مختلف وینیوز زیرِ غور رہے۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے خسارے، بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے معاملے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

احسان مانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فرنچائز نے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں شکایات کا موقع نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کورونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آ رہے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 6 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 6غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔ فیصلہ لیگ میں 7 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet