خواتین کے عالمی دن پر فاطمہ ثناء کو اعزاز حاصل

فاطمہ ثنا کی کامیابی خواتین کے عالمی دن پر

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فاطمہ ثناء کے لیے اس ایوارڈ کا اعلان آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا اور بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے انہیں یہ ایوارڈ دیا۔

فاطمہ ثناء
کراچی میں پیدا ہونے والی 19 سالہ فاطمہ ثناء دائیں سے بیٹنگ اور میڈیم پیس بولنگ کرتی ہیں۔

انہوں نے 6 مئی 2019 کو جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبو کیا جس کے بعد سے وہ 5 ایک روزہ اور چار ٹی 20 میچوں میں قومی ویمن ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet